Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 722 ارب روپے سے زائد کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کردیا: خرم شہزاد

پاکستان نے ملکی تاریخ میں پہلی بار 4 ہزار 722 ارب روپے سے زائد کا قرضہ مقررہ مدت سے قبل واپس کر کے اہم سنگِ میل عبور کر لیا۔

مشیر وزیرِ خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان اب تک تقریباً 17 ارب ڈالر، یعنی 4 ہزار 722 ارب روپےکا قرضہ قبل از وقت ادا کر چکا ہے۔

 مشیر وزیرِ خزانہ کے مطابق مالی سال 26-2025 کے دوران اب تک 2 ہزار 900 ارب روپے کی قبل از وقت ادائیگی کی جا چکی ہے جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے 62 فیصد زیادہ ہے۔

خرم شہزاد نے بتایا کہ قبل از وقت واپس کیےگئے قرض میں 51 فیصد اسٹیٹ بینک جبکہ 49 فیصد دیگر مالیاتی اداروں کا قرض شامل ہے۔

ان کے مطابق پاکستان کا قرضہ برائے جی ڈی پی تناسب 75 فیصد سے کم ہو کر تقریباً 68.5 فیصد رہ گیا ہے۔

مشیر وزیرِ خزانہ کا کہنا تھا کہ بہتر قرض نظم و نسق اور مؤثر مالیاتی حکمتِ عملی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد اور ملکی مالیاتی استحکام مزید مضبوط ہوا ہے جبکہ پاکستان کم لاگت اور پائیدار مالیاتی نظام کی جانب پیش رفت کر رہا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *