Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے، سردار عمر گورگیج

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرو سینیٹر سردار محمد عمر گورگیج سے پیر کوپاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان خواتین ونگ کی صدر و ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی غزالہ گولہ ، جنرل سیکرٹری زرینہ زہری اور سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کے تنظیمی امور، خواتین کو بااختیار بنانے اور نچلی سطح پر پارٹی کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ صوبے میں پاکستان پیپلز پارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر فعال و منظم بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سردار عمر گورگیج نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پاکستان کے عوام کی سب سے بڑی سیاسی و جمہوری جماعت ہے جس نے ہمیشہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسوقت بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی مخلوط صوبائی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے لار ہی ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، صدر مملکت آصف علی زرداری اور آصفہ بھٹو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میںکارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں انکے جائز مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے پیپلز پارٹی کارکن چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں۔اس موقع پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر و ڈپٹی اسپیکرغزالہ گولہ اورجنرل سیکرٹری زرینہ زہری نے پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر سردار عمرگورگیج کو بتایا کہ پیپلزپارٹی خواتین ونگ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں فعال اور منظم ہے اور خواتین ونگ کی صوبائی اورضلعی عہدیداران خواتین سے قریبی رابطے میں ہیں اور انکے مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کررہی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *