Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بلال کاکڑکا گوادر پورٹ پرکارگو ،تجارتی سرگرمیوں کے کامیاب تسلسل کا خیرمقدم

بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے گوادر پورٹ پرکارگو اور ٹرانس شپمنٹ بحری جہازوں کی آمد اور تجارتی سرگرمیوں کے کامیاب تسلسل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ علاقائی بحری صورتحال کے باوجود گوادر پورٹ پر بین الاقوامی تجارتی سرگرمیوں کا جاری رہنا بلوچستان اور پاکستان کی معیشت کے لیے نہایت حوصلہ افزا پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق صوبے کو سرمایہ کاری، تجارت، صنعت اور لاجسٹکس کا علاقائی مرکز بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، جبکہ گوادر پورٹ اس وژن کی تکمیل میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کا گوادر پورٹ پر بڑھتا ہوا اعتماد اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ یہ بندرگاہ عالمی معیار کی سہولیات، محفوظ آپریشنز اور مو¿ثر لاجسٹکس کی بدولت خطے میں اپنی اہمیت مسلسل مستحکم کر رہی ہے۔بلال خان کاکڑ نے کہا کہ ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں اضافہ نہ صرف گوادر پورٹ کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کرتا ہے بلکہ بلوچستان میں سرمایہ کاری، تجارت، ویلیو ایڈیشن، روزگار کے مواقع اور برآمدی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے بھی نئی راہیں ہموار کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ، چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور علاقائی تجارتی روابط کے تناظر میں پاکستان کی معاشی ترقی کا ایک اہم ستون بن کر ابھر رہی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *