Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

عبدالرزاق خلجی نے محنت، لگن ،غیر معمولی صلاحیتوں سے پاکستان کےلئے اعزاز حاصل کیا ،مینا مجید

صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ مین فزیک چیمپئن شپ میں مسٹر ایشیاءکا اعزاز اپنے نام کرکے بلوچستان اور پاکستان کا نام روشن کرنے والے ممتاز باڈی بلڈر عبدالرزاق خلجی کو شاندار کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اس موقع پر صوبائی مشیر نے عبدالرزاق خلجی کو ان کی بین الاقوامی کامیابی کے اعتراف میں میڈل پہنایا اور سرٹیفکیٹ آف اپریسی ایشن بھی پیش کیا اس موقع پر سیکرٹری اسپورٹس درا بلوچ اور ڈائریکٹر جنرل یاسر خان بازئی بھی موجود تھے مینا مجید بلوچ نے کہا کہ عبدالرزاق خلجی نے اپنی محنت، لگن اور غیر معمولی صلاحیتوں کے ذریعے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے پاکستان کے لیے اعزاز حاصل کیا ہے۔ ایسے باصلاحیت کھلاڑی نوجوان نسل کے لیے قابلِ تقلید مثال ہیں اور ان کی کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ بلوچستان کا ٹیلنٹ عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ہر ممکن سرپرستی کے لیے پرعزم ہے اس موقع پر عبدالرزاق خلجی نے صوبائی حکومت، محکمہ کھیل اور صوبائی مشیر برائے کھیل و امور نوجوانان مینا مجید بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی سرپرستی اور حوصلہ افزائی نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مزید محنت اور کامیابی کا باعث بنتی ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *