کراچی: وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش کے دوران آپریشن سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے۔
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ’’ماں رہے سلامت‘‘ کے عنوان سےفیملی پلاننگ سمٹ کا انعقاد کیا گیا۔
فیملی پلاننگ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا کہ سندھ ملک میں سب سے آگے ہے، ہم نے ماں اور بچے کی صحت کے لیے بہت سے قوانین بنائے ہیں۔
ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ آپریشن سے بچوں کی پیدائش سے خواتین کی شرح اموات بڑھی ہے، ہم اس پر کام کررہے ہیں اور بہت جلد آپ کو اس کے نتائج نظر آئیں گے۔
وزیر صحت سندھ عذرا فضل پیچوہو کا کہنا تھا تیسرے آپریشن کیلئے آنے والی خواتین کا مانع حمل کا آپریشن کردینا چاہیے۔
انہوں نے کہا یہ خاتون کا حق ہے تیسری سیزیرین پر کہہ سکے کہ ٹیوبل لیگیشن ہوناچا ہیے، ہم چاہتے ہیں کہ ماؤں کو بچائیں تو تیسرے سیزیرین پر ٹیوبل لیگیشن لازمی ہو۔
ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا میں نے دبے الفاظ میں کہا ہےکہ تیسری سیزیرین کا موقع آئے تو ٹیوبل لیگیشن کردینی چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ زچگی میں ماں کی جان کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے، میں اس کے لیے قانون سازی کو آگے بڑھا رہی ہوں۔

Leave a Reply