Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

‘میاں صاحب برا نا منائیں، کشمور ہو یا کشمیر، دونوں کے عوام اپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے’ بلاول کا نواز شریف کو جواب

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مسلم لیگ نے کے قائد میاں نواز شریف کو جواب دیتےہوئے کہاکہ کشمور ہو یا کشمیر ہو ان دونوں شہروں کے عوام اپنے حق پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے۔

گزشتہ دنوں میاں نواز شریف نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ  کشمیر کو کشمور نہ سمجھنا، یہ میر پور ہے، میر پور خاص نہیں ہے، نواز شریف نے کہا بلاول برخوردار بات کا بُرا نہ ماننا، پارٹیوں میں نوک جھونک ہونی چاہیے مگر لڑائی اور مار کٹائی نہیں ہونی چاہیے۔

نواز شریف کو ان ہی کے اندار میں جواب دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ میاں صاحب برا نہ منائیں، کشمیر اور کشمور، میرپور اور میرپور خاص کے نام ہی نہیں مزاج میں بھی آپس میں مِلتے جُلتے ہیں، ان شہروں کے عوام کسی کو اپنے حقوق پر سیاسی ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ جس طرح پچھلے الیکشن میں کشمیر اور کشمور نے مسلم لیگ ن کو مسترد کیا تھا، جس طرح ماضی میں میرپور آزادکشمیر اور میرپورخاص میں ن لیگ کا صفایا ہوا تھا، آنے والے الیکشن میں بھی عوام یہی فیصلہ دہرائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *