Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

پاکستان اور پاکستانی ایجنسی سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والا ملزم گرفتار، تانے بانے انڈیا سے ملتے ہیں: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکہنا ہےکہ پاکستان اور پاکستانی ایجنسی سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے والا ملزم گرفتار کیا گیا جس کے تانے بانے انڈیا سے ملتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروس والے ایک شخص کو کچھ عرصہ قبل سکیورٹی اداروں نے گرفتارکیا، اس شخص کی جانب سےفراہم کی جانے والی ڈیجیٹل سروسز کے تانے بانے انڈیا سے ملتے تھے، گرفتار شخص سے تحقیقات جاری ہیں، سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے ملک مخالف مہم چلائی گئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان مخالف مواد کو وائرل کرنے کے لئے ادائیگیاں انڈیا سے ہورہی تھیں، گرفتار شخص سے تحقیقات کی گئیں تو تمام معلومات تک رسائی حاصل کی گئی، مس انفارمیشن کانیٹ ورک چلایاجارہا تھا جس کا تعلق بھارت سےہے، دوران تفتیش اس نے بتایا اسے ملنے والا مواد آزادکشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حوالے سے تھا۔

انہوں نے کہا کہ بے شمار بھارتی سوشل میڈیا اکاونٹس ثبوتوں کے ساتھ سامنے آئے ہیں، ہر پوسٹ میں عوام کو ریاست کے خلاف اکسایا جارہا تھا، ایسی ناکام کوشش کی گئی جس سے کشمیر میں افراتفری پھیلے، پاکستان اور پاکستانی ایجنسی سے متعلق گمراہ کن پروپیگینڈا کیا جارہا تھا، مس انفارمیشن کے پورے نیٹ ورک کا تعلق بھارت سے ہے۔

وزیر اطلاعات نےکہا کہ کانٹنٹ کا زیادہ ترحصہ کشمیر کے کالعدم ایکشن کمیٹی کے حوالے سے ہے، جھتہ بندی اور قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بڑھاوا دیا جارہا تھا، کالعدم جماعت کا کسی بھی الیکشن کی جانب نہ جانا بھارت نواز ہونے کا ثبوت ہے، شر پسند عناصر کی بھارتی فنڈنگ کے ثبوت سب کے سامنے ہیں۔

عطا تارڑ نےکہا کہ ہم شروع سے کہہ رہے تھے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کشمیر کاز کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے، جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کشمیر کاز اور کشمیرکے عوام کے مفاد سے کوئی تعلق نہیں، اگر  یہ کشمیر کاز سے اتنے ہی مخلص ہیں تو یہ الیکشن کیوں نہیں لڑتے۔

انہوں نے کہاکہ ان عناصر نے اسلحہ اور ڈنڈے کے زور پر ایک تحریک شروع کرنے کی کوشش کی، انہوں نے پرتشدد احتجاج سے کشمیری پولیس کے جوانوں کو شہید کیا، انہوں نے کشمیر کے اندر تشدد کی سیاست کی، امن و امان کی صورتحال پیدا کی، اس کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، ہمارے پاس ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ شرپسند عناصر کی بھارتی فنڈنگ کے ثبوت سب کے سامنے ہیں، کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ ثابت ہو چکا ہے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا استعمال کر کے پرانی ویڈیوز کو کشمیر سے جوڑا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی انتھک محنت سےدنیا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہوا، پاکستان ترقی کا سفر جاری رکھے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *