چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار، سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ آئندہ پانچ برسوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم کو 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف پاکستان کی معیشت کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے نہ صرف دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے بلکہ برآمدات، صنعتی پیداوار، روزگار، جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں انہوں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات ماضی میں زیادہ تر سکیورٹی اور جغرافیائی سیاست تک محدود رہے، تاہم اب دونوں ممالک کی توجہ تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت (AI)، توانائی، زراعت، معدنیات اور جدید ٹیکنالوجی جیسے شعبوں کی جانب منتقل ہونا ایک مثبت اور دور رس پیش رفت ہے۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ امریکی کاروباری اداروں اور عالمی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول مزید سازگار بنائے، غیر ضروری سرخ فیتہ ختم کرے، سرمایہ کار دوست قوانین متعارف کرائے اور ون ونڈو سہولت کو مو¿ثر بنائے۔ اگر امریکی کمپنیاں پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرتی ہیں تو اس سے لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، جدید ٹیکنالوجی اور مہارت پاکستان منتقل ہوگی، صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور ملکی معیشت کو درکار سرمایہ بھی میسر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو بھی تقریباً 25 کروڑ آبادی پر مشتمل ایک بڑی، نوجوان اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی مارکیٹ تک رسائی حاصل ہوگی، جس سے دونوں ممالک کو یکساں اقتصادی فوائد حاصل ہوں گے۔
پاک امریکہ تجارت 20 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف، پاکستان کیلئے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے
adminshuja
اگلی خبر →
بی ایف اے نے14 کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے

Leave a Reply