Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بی ایف اے نے14 کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی انسپیکشن ٹیموں نے خوراک کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کے لیے کوئٹہ، دالبندین، پنجگور، ڈیرہ اللہ یار، خضدار، پشین، حب اور سبی میں کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 14 کھانے پینے کے مراکز پر جرمانے، ایک غیر رجسٹرڈ واٹر پیوریفیکیشن پلانٹ سیل جبکہ 53 اصلاحی نوٹسز جاری کیے۔ کارروائیوں کے دوران جنرل اسٹورز، نان شاپس، پکوڑا و سموسہ شاپس، ریسٹورنٹس، بیکنگ یونٹس، فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور واٹر پلانٹس کا معائنہ کیا گیاجہاں صفائی، فوڈ سیفٹی ایس او پیز، لیبلنگ، اسٹوریج، رجسٹریشن اور ورکرز کی ذاتی صفائی سے متعلق مختلف خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ترجمان بی ایف اے کے مطابق کوئٹہ کے نواں کلی، ایئرپورٹ روڈ، طوغی روڈ، کاسی روڈ، علمدار روڈ، اسپنی روڈ اور اے ون سٹی میں کارروائیوں کے دوران ایک غیر رجسٹرڈ واٹر پلانٹ کو لیبارٹری رپورٹس، رجسٹریشن، مناسب لیبلنگ اور حفظانِ صحت کے تقاضے پورے نہ کرنے پر سیل کر دیا گیا جبکہ پانچ دیگر مراکز مالکان کو ناقص صفائی، غیر معیاری اسٹوریج، ایکسپائرڈ اشیاءکی موجودگی اور دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانہ کیا گیا۔علاوہ ازیں پشین میں ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ دودھ میں ملاوٹ کے خلاف مشترکہ کریک ڈاو¿ن کے دوران متعدد مراکز کا معائنہ کیا گیا, اس دوران دودھ دہی میں ملاوٹ پر 4 مراکز پر جرمانے عائد کیے گئے۔ اسی طرح جبکہ دالبندین میں ریسٹورنٹس، نان شاپس اور جنرل اسٹورز کے خلاف صفائی کی خراب صورتحال، ممنوعہ اشیاءاور فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *