صوبائی وزراءمیر ظہور بلیدی اورمیر ضیاءاللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان کابینہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ اسکالرشپ کے تحت 300بچوں کو تعلیم فراہم کرنے ،ساﺅتھ بلوچستان پیکیج کے مختلف منصوبوں کی سیکورٹی کے لیے 858ملین روپے ، ہرنائی سبی شاہراہ کو وفاقی حکومت کے ساتھ 80اور 20فیصد اشتراک سے مکمل کرنے ، تعمیر نو کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے ، پارکو ریفائرنری کے این او سی کی تجدید ، گوادر میں ٹرائی اسٹیٹ گیس ٹرمینل کے قیام سمیت دیگر اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، بلوچستان میں دہشتگردوں کا قلعہ قمع کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، چاغی میں جلائے گئے باﺅزر کے ڈرائیورز نے حکومتی کانوائے کے ایس او پی کی خلاف ورزی کی تھی ، نیشنل پارٹی کے اپنے بیان میں خود صوبائی حکومت میں نہ آنے کی وضاحت کردی ہے ،حکومت نے لیویز فورس بحال کرنے کی کسی قسم کی یقین دہانی نہیں کروائی ۔ یہ بات انہوں نے بدھ کووزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں بلوچستان کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی ،وزیراعلیٰ کی مشیر مینہ مجید کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور بلید ی نے کہا کہ بلوچستان کابینہ کا اجلاس وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت منعقد ہواجس میں 26نکاتی ایجنڈا زیر غور آیا ۔انہوں نے کہا کہ کابینہ اجلاس کے آغاز پر زیارت سمیت دہشتگردی کے واقعات میں سیکورٹی فورسز ، سولین شہداءکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی اور دہشتگردی کی بیخ کنی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا اعادہ کیا گیا ۔ انہوں نے کابینہ کے فیصلوں سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے ورکرز ویلفیئر بورڈ اسکالرشپ فیز IIٰI کے تحت 300بچوں کی تعلیم کے لیے اسکالرشپ کی منظور ی دے دی گئی ہے اس منصوبے کے تحت اب تک 781بچے مستفید ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 2021میں شروع ہونے والے ساﺅتھ بلوچستان پیکج کے تحت 7مختلف منصوبوں کی سیکورٹی کے لیے 858ملین روپے کے اجراءکی منظوری دی گئی ہے ۔ کابینہ نے تعمیر نو کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لیویز کے پولیس میںانضمام کے بعد بلوچستان کو اب پولیس کے زیر انتظام کردیا گیا ہے تاکہ صوبے بھر میں پولیسنگ کا یکساں نظام قائم ہو۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ پی اینڈ ڈی نے پہلی بار اپنا پلاننگ مینونل بنایا ہے جس کی کابینہ نے منظوری دے دی ہے اس عمل سے ترقیاتی عمل میں بہتری آئےگی ۔
بلوچستان کابینہ نے تعلیمی، ترقیاتی اور توانائی منصوبوں سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دےدی

Leave a Reply