پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سابق مرکزی جنرل سیکرٹری اروشاد شیرعلی باچا کی 28ویں برسی کے موقع پر پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پارٹی کے ڈپٹی چیئرمین عبدالرﺅف لا لا کے زیر صدارت تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا۔ جس سے پشتونخوا میپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال اور مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی نے خطاب کیا ۔ اس موقع پر پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے شیرعلی باچا کی پشتون قومی حقوق کیلئے غیر متزلزل عزم اور قوم دوست سیاست اور ان کے اعلیٰ قومی ، سیاسی جمہوری اور ادبی خدمات پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیر علی باچا نے قومی سیاست کا آغاز 1963 میںکیا۔ انہوں نے پاکستان مزدور کسان پارٹی بنائی، 1986 میں برصغیر پاک و ہند اور پشتونخوا وطن کے آزادی کے قافلے کے عظیم سالار خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی پارٹی پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی اور پشتونخوا مزدور کسان پارٹی کا باقاعدہ انضمام ہوا جس کے نتیجے میں پہلے پشتونخوا ملی عوامی اتحاد اور بعد میں اسے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا نام دیا گیا ۔
adminshuja
← پچھلی خبر
برطانیہ میں بڑھتے ہوئے چاقو کے جرائم

Leave a Reply