جمعیت علماءاسلام صوبہ بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع اور جنرل سیکرٹری مولانا آغا محمود شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علماءاسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان پارلیمان کے اندر مشترکہ جدوجہد اور مو¿ثر اپوزیشن کے کردار پر اتفاق ایک مثبت، خوش آئند اور وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ملک اس وقت شدید آئینی، سیاسی، معاشی اور انتظامی بحرانوں کی زد میں ہے، ایسے حالات میں پارلیمانی قوتوں کا باہمی رابطہ اور مشترکہ حکمتِ عملی جمہوری نظام کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک میں آئینی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور پارلیمانی روایات کو مسلسل کمزور کیا جا رہا ہے، سیاسی مسائل کو مکالمے، مذاکرات اور آئینی طریقہ کار کے بجائے طاقت، دباو¿ اور انتظامی جبر کے ذریعے حل کرنے کی روش نے ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان اعتماد کے بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

Leave a Reply