Daily Shujaat Quetta
September 1, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
بلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰبلوچ کالونی، میر مٹھا اسٹریٹ اور رئیسانی اسٹریٹ کے مکینوں کو کیا مسئلہ درپیش ہے ؟اولاد نہ ہونے کا سماجی دباؤ خواتین میں ’’سوڈوسائسیس‘‘ کا سبب بن سکتا ہےہائی بلڈ شوگر جیسے لاعلاج سمجھے جانے والے مرض سے مکمل نجات دلانے میں مدگار غذا دریافتوالدین کی طویل عمر بچوں کی طویل زندگی کا امکان بڑھاتی ہے، تحقیقسڈنی میراتھون میں پاکستانیوں کی شاندار کارکردگی، قومی رنرز میں دانش الہیٰ بازی لے گئےمحمد عباس لارڈز میں 5 وکٹ لینے والے پاکستان کے ساتویں بولر بن گئےلارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے شکست دے دیترک بحریہ اور صومالی فورسز کی مشترکہ کارروائی، قزاقوں کے قبضے سے بحری جہاز بازیاب کروالیاازبکستان چین سے J-10CE لڑاکا طیارے خریدنے والا دوسرا ملک بن گیاافغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کا ہلمند میں 9 طالبان جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل عاصم منیر ترکیے پہنچ گئے

پاکستان، ترکیے اور سعودی عرب کے مشترکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج استنبول میں ہوگا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر ترکیے پہنچ گئے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر مکہ دفاعی معاہدے کی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ترکیہ اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ و دفاع اور چیفس آف جنرل اسٹاف بھی شریک ہوں گے۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیے کی اسٹریٹجک شراکت داری مشترکہ خوش حالی اور سکیورٹی کی ضامن ہے ، مکہ معاہدے نے دونوں کے اسٹریٹجک بھائی چارے کی تصدیق کی ، یہ معاہدہ پاکستان اور ترکیے کو سعودی عرب کے ساتھ مضبوطی سے جوڑتا ہے ، ہمارے مشترکہ تحفظ اور دفاعی قوت کی راہ ہموار کرتا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں ‘بین الاقوامی سلامتی کے امور’ سرِفہرست ہوں گے اور توقع ہے کہ بات چیت میں دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے، مسلح افواج کے درمیان ہم آہنگی اور دفاعی صنعت میں مشترکہ پیداوار اور تیاری سمیت تعاون کو مزید گہرا کرنے کے امور زیرِ بحث آئیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *