Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

ہم ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران سے بھی کہتے ہیں وہ مسلم ممالک پر حملے نہ کرے: بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایران سے بھی کہتے ہیں وہ مسلم ممالک پر حملے نہ کرے۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی خطے کے حوالے سے مؤقف دے چکی جو پاکستان کےدشمن ہیں وہ دہشت گرد ہیں، افغانستان سے کہا تھا پراکسی نہ بنے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،ہم ایران سے بھی کہتے ہیں وہ مسلم ممالک پر حملے نہ کرے، آپ چند لیڈروں کو بریف کرنے کی بجائے ایوان کو بریف کر دیں، ہم نے بطور پارٹی ایران سے درخواست کی ہے کہ مسلم ممالک کو نشانہ نہ بنائے، حکومت نے ہمارے مطالبات کے باوجود اپنی پالیسی اسٹیٹمنٹ نہیں دی، ہم نے کہا تھا افغانستان کے لوگوں کو تھوڑا سا وقت دیں تاکہ یہاں سے جا سکیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ نیشنل ایکشن پلان کے 14 نکات پر من و عن عمل ہونا چاہیے، ہمارا مؤقف ہے اس وقت کی صورتحال میں بھارت افغانستان کے پیچھے کھڑا ہے، قونصلیٹس کی آڑ میں بھارت دہشت گردی کروا رہا ہے۔ 

پیٹرول سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیٹرول کا اسٹاک حکومت کے پاس ہوتا تو ایسے حالات نہ ہوتے، آپ زوم پر کام کروالیں مگر اپنی شاہ خرچیاں بند کریں، پیٹرول کی قیمت بڑھا دی، نیٹ میٹرنگ ختم کر دی آپ خدارا خیال کرو۔

ان کا کہنا تھاکہ ہماری سب کی خواہش ہے بانی پی ٹی آئی کی رہائی جلد ہو، اگر انصاف کے مطابق فیصلے ہوتے تو ابھی تک رہائی ہو چکی ہوتی، ہائی کورٹ بیسیوں مرتبہ گئے مگر شنوائی نہ ہو سکی، فیملی باہر کھڑی ہے آپ وکلا کو بھی ملنے دیجیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *