Daily Shujaat Quetta
April 11, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچےپی ایس ایل 11: ملتان سلطانز نے راولپنڈیزکو 7 وکٹوں سے ہرادیاڈیل نہ ہوئی تو ایران کا ہر پاور پلانٹ اور انفراسٹرکچر تباہ کردیں گے، ٹرمپ کی ایران کو ڈیل کیلئے آج کی ڈیڈلائنپیٹرول پر ٹارگٹڈ سبسڈی کے 2 ہزار روپے براہ راست اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گےگوگل کروم میں ایک بہترین فیچر کا اضافہپیٹرولیم مصنوعات میں اضافے نے ہر فرد کو ہلا کر رکھ دیا، فضل الرحمان کا جمعے کو احتجاج کا اعلانبمبار طیارے، ڈرون اور ہیلی کاپٹر، ایران میں امریکی پائلٹ کو ریسکیو کرنے کی نئی تفصیلات سامنے آگئیںاگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اتنے تابوت واپس جائینگےکہ گنتی مشکل ہوجائیگی، ائیر مارشل (ر) ارشد ملکسینئر ایرانی عہدیدار کی پاکستان کی جانب سے فوری جنگ بندی کی تجویز موصول ہونے کی تصدیقایران امریکا سیز فائر تجویز کو ’اسلام آباد اکارڈ‘ کا نام دیا جا رہا ہے: رائٹرزپاکستان نے کرپٹو ڈپلومیسی کے ذریعے امریکا کیساتھ تعلقات بہتر کیے، بھارتی میڈیا پر پاکستانی کامیابیوں کے چرچے

جغرافیہ تبدیل کرنے کے خواہشمند

کالم :سیّد شکیل انور

امریکا ایک زمانے سے دنیا کا جغرافیہ تبدیل کرتا ہ±وا چلا آرہا ہے‘ تازہ مثال پاکستان کے مشرقی بازو کو کاٹ کر بنگلا دیش کی تشکیل ہے۔ فی الحال وہ ایران کے پ±رزے ا±ڑانے کی خواہش لے کر سامنے آیا ہے اور خود اپنے پ±رزے ڈِھیلے ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہے۔ کہتے ہیں کہ ہاتھیوں میں Testosterone ٹیسٹوسٹیرون کی پیداوار اگر زیادہ ہوجائے تو وہ مست ہوجاتا ہے اور ا±س کی کیفیت پاگلوں جیسی ہوجاتی ہے‘ تحقیق یہ بتلاتی ہے کہ ہر نر ہاتھی سال میں ایک بار اِس کیفیت میں ضرور مبتلا ہوتا ہے۔ مسٹر ٹرمپ کا انتخابی نشان ”ہاتھی“ ہے۔ کمال کی بات یہ ہے کہ مسٹر ٹرمپ کو راہِ راست پر رکھنے کی ذِمے داریاں جن لوگوں کی بنتی ہیں‘ ا±نہوں نے ”گدھے“ کو اپنا انتخابی نشان بنا رکھا ہے اور اِن دنوں وہ گدھا مست ہاتھی کے پاو¿ں تلے دبا ہ±وا ہے۔
ٹرمپ نے دنیا کو تہہ وبالا کرنے کا جو سِلسلہ شروع کیا ہے‘ دنیا کی دیگر اقوام کی طرح خود امریکی عوام بھی تشویش کا شکار ہوچکے ہیں۔ جس کا اظہار سابق صدر بِل کلنٹن اپنے تازہ بیان میں بھی کرچکے ہیں۔ جنگ کے اخراجات پورے کرنے کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی ہوتی ہے‘ اور کانگریس کے بیش تر اراکین مسٹر ٹرمپ کے خود ساختہ اقدامات سے شدید ناراض ہیں۔ تازہ اطلاع یہ ہے پنٹا گون نے دفاعی اخراجات کی مد میں وفاقی حکومت سے جو رقوم طلب کی تھی کانگریس نے ا±س پر اعتراض اٹھایا ہے اور تاحال ا±س کی ادائیگی نہیں ہوئی ہے۔ امریکی ریاستیں پہلے ہی گیس اور پانی کے حصول کے لیے باہمی تنازع کا شکار رہتی ہیں اب ایران سے جنگ کے نتیجے میں ا±ن کی مشکلات میں اضافہ ہوتا ہ±وا نظر آرہا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے اپنے عوام پر اگر کوئی ٹیرف لگانے کی کوشش کی تو وہ اِس اقدام کو ٹھنڈے پیٹوں ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔ مجھے تو امریکا کا جغرافیہ تبدیل ہوتا ہ±وا دکھائی دے رہا ہے۔
تاریخ سے واقفیّت رکھنے والے لوگ جانتے ہیںکہ ر±وس کا ایک وسیع علاقہ ”اَلاسکا“ جو ۱۵ لاکھ ۱۸ ہزار مربّع کلومیٹر پر محیط ہے۔ ۱۸۶۷ئ میں زارِ ر±وس فرانس اور برطانیہ سے جنگ کے نتیجے میں شدید مالی بحران کا شکار ہوگیا تھا چنانچہ ا±س نے الاسکا صرف ۷۲ لاکھ ڈالر کے عوض امریکا کے ہاتھوں فروخت کردیا تھا۔ پھر وہ وقت آیا کہ ر±وس افغانستان سے جنگ کرکے ٹکڑوں میں بٹ گیا۔ اب امریکا جو پہلے ہی چھے سات م±لکوں کے کھربوں ڈالر ا±دھار کھائے بیٹھا ہے اور تاحال وہ ایران کے ہاتھوں برباد ہوتا ہ±وا نظر آرہا ہے‘ اِس بات کا امکان ہو چلا ہے کہ قرض دہندہ ممالک کسی روز امریکا سے اپنے پیسے واپس کرنے کا مطالبہ کر بیٹھیں گے‘ دوسری طرف یورپ کی کرنسی ’یورو‘ ’امریکی ڈالر‘ کا گلا دبائے چلا جارہا ہے اور آئے روز ا±س کرنسی کی گرفت مضبوط ہوتی چلی جارہی ہے اِس کی بنیادی وجہ امریکی حکمرانوں کی سیاست کے نام پر بدمعاشی ہے۔ ٹرمپ کی یہ خودسری ایشیائی م±لکوں کے علاوہ مغربی ممالک کی نگاہوں میں بھی کھٹکنے لگی ہے۔ دوسری اہم بات یہ بھی سمجھنے کی ہے کہ خدا نخواسطہ امریکا اگر ایران کو اپنی گرفت میں لینے میں کامیاب ہوگیا تو اِس کا مطلب یہ ہوگا کہ ایشیائی ممالک امریکا کے چنگل میں آجائیں گے۔ دوسری طرف گریٹر اِسرائیل کا خواب دیکھنے والے صہیونی بدمعاش اپنی خواہش کی تکمیل کرنے کے لیے کھل کر سامنے آجائیں گے۔ بھارت کے عزائم بھی کسی سے ڈھکے چھپے ہوئے نہیں ہیں‘ م±ودی کے چیلوں نے بھارتی پارلیمنٹ میں اکھنڈ بھارت کی تصویر آویزاں کر رکھی ہے‘ امریکا کی سنگت اور قربت حاصل کرکے بھارت اپنے ارادوں پر عملدرآمد کرنے کی کوشش کرے گا جس کو مقبوضہ ایران میں باغیانہ مزاج رکھنے والے عناصر اور امریکی ایجنٹوں کی حمایت حاصل ہوگی جبکہ فی الوقت ایران میں متوازن مزاج اور پاکستان سے ہمدردی رکھنے والوں کی حکومت قائم ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *