امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں پھانسی کی سزا کی منتظر 8 ایرانی خواتین کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
سوشل میڈیا پر ایک اسرائیل کے حمایتی ایکٹوسٹ کی پوسٹ شیئر کرتےہوئے ٹرمپ نے ایرانی رہنماؤں کے نام پیغام لکھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ ایران کے رہنماؤں کے نام، جو جلد ہی میرے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہونے والے ہیں، میں ان خواتین کی رہائی کو بہت سراہوں گا۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اس بات کا احترام کریں گے ، براہِ کرم انہیں کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے، ان خواتین کی رہائی مذکرات کا بہترین آغاز ہوگا ۔
اس پوسٹ میں ان 8 خواتین کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں ۔
جاری کردہ تصاویر میں صرف ایک کی شناخت ہوسکی ہے ، جو رواں برس حکومت مخالف مظاہرے میں شریک تھی ، جبکہ دیگر کے بارے میں ابھی معلومات سامنے نہيں آسکیں۔
تاہم امریکی میڈيا کے مطابق ان 8 خواتین کے ایران میں قید ہونے کی آزادانہ طور پر تصدیق نہيں ہو سکی۔
دوسری جانب ایرانی عدلیہ کی جانب سے 8 خواتین کو پھانسی کی سزا دیے جانےکی تردید کی گئی ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی عدلیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکی صدرکو ایک بار پھر جعلی خبروں سےگمراہ کیا گیا، جن خواتین کی پھانسی کی بات کی گئی، ان میں سے کچھ رہا ہوگئی ہیں، دیگر خواتین پر جو الزامات ہیں ان میں سزا سنائی بھی گئی تو قید کی ہوگی۔

Leave a Reply