Daily Shujaat Quetta
August 25, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

کتابیں محض کاغذ کا مجموعہ نہیں بلکہ روشن مینار ہیں، ربابہ خان بلیدی

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ جس معاشرے میں کتاب کی جگہ سطحی مصروفیات لے لیں، وہ اپنی شناخت اور درست سمت دونوں کھو دیتا ہے۔ کتابیں محض کاغذ کا مجموعہ نہیں بلکہ وہ روشن مینار ہیں جو اندھیروں میں منزل کا پتہ دیتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کتاب کے عالمی دن کی مناسبت سے جاری اپنے ایک خصوصی پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ دورِ جدید کے ڈیجیٹل انقلاب اور سکرین ٹائم میں بے پناہ اضافے کے باوجود کتاب کی اہمیت اور اس کے مطالعے سے وابستہ علم کی افادیت میں کمی نہیں آئی ہے۔ مطالعہ کرنے والے افراد نہ صرف بہتر فیصلہ سازی کی قوت رکھتے ہیں بلکہ وہ پیچیدہ سماجی و معاشی مسائل کو گہرائی سے سمجھنے کی زیادہ صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ معاشرے میں لائبریری کلچر کو دوبارہ فعال کرنا اور عوامی سطح پر مطالعے کے رجحان کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نسلِ نو کا رشتہ علم و حکمت اور تحقیق سے مضبوط کیا جا سکے۔

صوبے کی وسیع جغرافیائی حدود اور دور دراز علاقوں میں علم کی شمع روشن کرنے کے لیے کتابوں تک رسائی کو آسان بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان اپنی قدیم تہذیب، لوک داستانوں اور علمی تاریخ کے حوالے سے انتہائی زرخیز ہے، تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ یہاں کے مقامی مصنفین کی تخلیقات کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر متعارف کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی تحقیقات کے مطابق روزانہ محض 6 منٹ کا مطالعہ ذہنی تناو¿ کی سطح کو 68 فیصد تک کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ کتابیں انسانی ہمدردی اور رواداری کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ ایک اچھی کتاب انسان کے اندر تنقیدی سوچ بیدار کرتی ہے جو اسے جھوٹی معلومات اور پروپیگنڈے سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے مزید کہا کہ مطالعے کی عادت کو روزمرہ کے معمولات کا حصہ بنانا ضروری ہے کیونکہ کتاب سے دوستی درحقیقت خود آگاہی، فکری آزادی اور ایک روشن مستقبل کی جانب پہلا قدم ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *