وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم احمد کھوسہ کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے زیرِ تعمیر چشمہ پل منصوبے کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیادورے کے موقع پر چیف انجینئر کوئٹہ زون عبدالرحیم بنگلزئی ایگزیکٹو انجینئر روڈز کچلاک ڈویژن قاضی ثناءاللہ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
حکام نے منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا جبکہ جاری تعمیراتی سرگرمیوں معیارِ تعمیر اور منصوبے کی رفتار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ایگزیکٹو انجینئر روڈز کچلاک ڈویژن قاضی ثناءاللہ نے منصوبے کے تکنیکی پہلوو¿ں فنڈز کے استعمال درپیش چیلنجز اور متوقع مدتِ تکمیل سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پل کی تعمیر جدید تقاضوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے جاری ہے انہوں نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے گرد نواح کے علاقوں کو بہتر سفری سہولیات میسر ہوں گی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ چشمہ پل کافی عرصے سے زیرِ تعمیر ہے جس کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لہٰذا منصوبے کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے ۔

Leave a Reply