Daily Shujaat Quetta
June 24, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنپسنی کے قریب فجیرہ سے آنے والے آئل ٹینکر میں کریو کے رہائشی حصے میں لگنے والی آگ بجھا دی گئیالیکشن کمیشن نےگلگت بلتستان انتخابات کےسرکاری نتائج کا اعلان کردیاپیٹرول پر فی لیٹر لیوی 40 روپے 49 پیسے کم کردی گئی، ذرائع پیٹرولیم ڈویژنکیا آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے کسی بیماری کا نتیجہ ہوسکتے ہیں؟

صوبائی بجٹ نے بھی وفاقی بجٹ کی طرح غریب عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے

جمعیت علمائے اسلام کی رکن بلوچستان اسمبلی شاہدہ رو¿ف نے بلوچستان حکومت کے مالی سال2026-27 کے بجٹ کو عوامی توقعات کے برعکس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بجٹ نے بھی وفاقی بجٹ کی طرح غریب عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجٹ پیش ہونے کے بعد عوامی حلقوں اور سرکاری ملازمین میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں محض 7 فیصد اضافہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کے مقابلے میں آٹے میں نمک کے برابر ہے، جس سے ملازمین کے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھیں گے۔شاہدہ رو¿ف نے کہا کہ حکومت کو سرکاری ملازمین کے جائز مطالبات اور مسائل کو تسلیم کرنا چاہیے تھا، تاہم ان کے مطالبات سننے کے بجائے احتجاج کرنے والے ملازمین پر شیلنگ، لاٹھی چارج اور گرفتاریاں کی گئیں، جن میں بڑی تعداد اساتذہ کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کو تنخواہوں اور بنیادی سہولیات میں نمایاں ریلیف کی امید تھی، لیکن بجٹ میں اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ مزدور تنظیموں اور عوامی حلقوں کا بھی یہی مو¿قف ہے کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں تنخواہوں اور پنشن میں کیا گیا اضافہ انتہائی ناکافی ہے، جس سے عام آدمی کے لیے اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنا ممکن نہیں رہا۔شاہدہ رو¿ف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران مہنگائی، بے روزگاری، بدامنی اور کرپشن جیسے سنگین مسائل میں گھری عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آتے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جمعیت علمائے اسلام عوام کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی اور صوبے کے عوام کے حقوق، فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *