Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، طویل تاخیر قومی وسائل پر شدید دباو¿ پڑا ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ داسو ہائیڈرو پاور، دیامر بھاشا ڈیم اور نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبوں میں ناقص منصوبہ بندی، مالی نظم و نسق اور انتظامی نگرانی کی سنگین خامیوں کے باعث قومی خزانے پر سینکڑوں ارب روپے کے اضافی مالی بوجھ کا خدشہ ہے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹرمحمد عبدالقادر نے کہا کہ منصوبوں کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، طویل تاخیر اور کمزور عملدرآمد کے باعث قومی وسائل پر شدید دباو¿ پڑا ہے جبکہ صرف مالی سال 2024-26 کے دوران 358 ارب روپے سے زائد کا براہِ راست مالی نقصان برداشت کرنا پڑا۔سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت ابتدائی تخمینے کے مقابلے میں 257 فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ اسی طرح دیامر بھاشا ڈیم میں زمین کے حصول، متاثرین کی آبادکاری اور بجلی پیدا کرنے کے منصوبے مالی اور انتظامی رکاوٹوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ڈیم کی تعمیر جاری ہے، تاہم بجلی پیدا کرنے کے منصوبے کی تکمیل کے لیے مزید 1,424 ارب روپے درکار ہیں، جس سے مجموعی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبہ سرنگوں کے انہدام، پلانٹ کی بندش، انشورنس کلیمز اور ٹیرف کی منظوری میں تاخیر کے باعث مسلسل مالی خسارے کا شکار ہے، جس کے نتیجے میں بجلی کی پیداوار اور منصوبے کا مالی استحکام دونوں شدید متاثر ہوئے ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے کہا کہ متعدد بے ضابطگیاں، غیر مجاز ادائیگیاں، بار بار ڈیزائن میں تبدیلیاں، کمزور لاگت کنٹرول اور منصوبہ بندی میں خامیاں اس بحران کی بنیادی وجوہات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے منصوبوں کی نگرانی، شفافیت اور احتساب کے نظام کو مو¿ثر نہ بنایا تو قومی ترقی کے یہ اہم منصوبے معیشت پر مزید مالی بوجھ کا باعث بن سکتے ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں بہتر منصوبہ بندی، بروقت فیصلے، مو¿ثر نگرانی اور سخت مالی نظم و ضبط کو قومی ترجیح بنایا جائے تاکہ عوامی وسائل کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور قومی سرمایہ کاری سے زیادہ سے زیادہ معاشی فوائد حاصل ہوں۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *