Daily Shujaat Quetta
August 27, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

بچپن میں فروٹ جوسز اور میٹھے مشروبات کا استعمال جوانی میں ہائی بلڈ پریشر کا شکار بناسکتا ہے، تحقیق

اگر آپ اپنے بچوں کو بازار میں ملنے والے چینی سے بنے جوس پلاتے ہیں تو یہ عادت جوانی میں ان کی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔

درحقیقت بچپن میں پھلوں کے جوسز کا استعمال جوانی میں ہائی بلڈ پریشر جیسے مرض کا شکار بنا سکتا ہے۔

یہ بات ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ہائی بلڈ پریشر ایسا خاموش قاتل مرض ہے جس نے دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد افراد کو شکار بنایا ہوا ہے اور سالانہ 94 لاکھ اموات ہوتی ہیں جبکہ اس سے ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر امراض قلب کا خطرہ بڑھتا ہے۔

رنل سرکولیشن میں شائع تحقیق میں 25 ہزار سے زائد جوان افراد کو شامل کیا گیا اور ان کی صحت کا جائزہ 25 سال تک لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت ہوا کہ بچپن میں میٹھے مشروبات جیسے سافٹ ڈرنکس اور 100 فیصد فروٹ جوسز کا استعمال جوانی میں ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتا ہے۔

اس کے مقابلے میں پھلوں کے استعمال سے ہائی بلڈ پریشر سے متاثر ہونے کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔

اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں غذاؤں اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق پر کام تو کیا گیا مگر ان میں بالغ افراد پر توجہ مرکوز کی گئی۔

مگر اس تحقیق میں جن افراد کو شامل کیا گیا، آغاز میں ان کی عمر 12 سال تھی اور پھر دہائیوں تک ان کی صحت کا جائزہ لیا گیا۔

اس تحقیق میں امریکا بھر سے تعلق رکھنے والی نرسوں کے بچوں 1996 سے 2004 کے درمیان شامل کیا گیا۔

ان افراد کی صحت کا جائزہ اوسطاً 36 سال کی عمر تک لیا گیا اور ہر 4 سال کے دوران ان افراد سے غذا، ورزش، نیند اور صحت کے حوالے سے تفصیلی سوالنامے بھروائے گئے۔

2021 میں تحقیق کے اختتام پر 6.3 فیصد افراد میں ہائی بلڈ پریشر کی تشخیص ہوئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *