لگ بھگ ہر فرد کو زندگی میں کبھی نہ کبھی سانس کی بو کے مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔
طبی زبان میں اس مسئلے کے لیے halitosis کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور اس کی متعدد وجوہات ہو سکتی ہیں بلکہ کئی بار مختلف امراض بھی اس کے پیچھے چھپے ہوتے ہیں۔
عموماً سانس کی بو ایک عارضی مسئلہ ہوتا ہے مگر کچھ کیسز میں یہ دائمی بھی ثابت ہوتا ہے۔
ایک تخمینے کے مطابق 50 فیصد بالغ افراد کو زندگی میں کبھی نہ کبھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔
اس کی چند وجوہات درج ذیل ہیں۔
عام طور پر زبان، دانتوں اور مسورڑوں پر غذا کے ذرات کا اجتماع سانس کی بو سے متاثر ہونے کی ایک بڑی وجہ ہے۔
یہ ذرات جب سڑ جاتے ہیں تو ناخوشگوار بو سانس سے خارج ہونے لگتی ہے۔
مخصوص بیکٹریا زبان پر موجود ہوتے ہیں جو خوراک کے ذرات کے ساتھ مل کر سانس میں بو کا باعث بنتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ دانتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی کو معمول بنانا بھی ضروری ہے
مخصوص غذائیں جیسے لہسن، پیاز یا دیگر تیز مہک والی غذاؤں کے استعمال سے بھی اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے۔

Leave a Reply