Daily Shujaat Quetta
August 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
چین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقاتچین نے ہزاروں کلومیٹر دور طیاروں کو فضا میں نشانہ بنانے والا ہائپر سونک میزائل تیارکرلیاایران اور عمان آبنائے ہرمز میں عارضی بحری راہداری قائم کرنے پرمتفق ہوگئےپاکستان کی سعودی عرب کیساتھ اقتصادی تعلقات کو اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کی خواہشنبی کریم حضرت محمد مصطفیکی ولادت پوری انسانیت کےلئے عظیم نعمت ہےروز اول ہی کہاتھا کہ سرکاری ملازمتیں فروخت نہیں ہونگی،میرسرفرازبگٹیسرکاری ملازمت کسی فرد یا خاندان کی جاگیر نہیں، شاہد رندعید میلاد النبی ہمیں انسانیت کی خدمت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتی ہے‘سردار عبیداللہ گورگیجمحکمہ بلدیات عوام کو سہولیات کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہےصوبے میں جاری وفاقی منصوبے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ،سلیم احمد کھوسہصوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی مشیر سردار بابا غلام رسول عمرانی کی ملاقات

اگر مجھےبیرون ملک گرفتارکیا گیا تو میرے لیے ‘خصوصی دستے’ تیار ہیں، نیتن یاہوکا دعویٰ

اسرائیلی وزیراعظم  نیتن یاہو نےد عویٰ کیا ہےکہ  اگر انہیں بیرون ملک حراست میں لینےکی کوشش کی گئی تو ان کے پاس اس صورتحال سے نمٹنےکے لیے خصوصی دستے تیار  ہیں۔

خیال رہےکہ آئندہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیتن یاہو کو نیویارک جانا ہے۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات کے بعد امریکی ٹی وی چینل کو دیےگئے انٹرویو میں نیتن یاہوکا کہنا تھا کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک ضرور جائیں گے۔ اگر مجھےگرفتار کرنےکی کوشش کی گئی تو  میرے گرد خصوصی دستے موجود ہیں۔

نیتن یاہو نے یہ واضح نہیں کیا کہ خصوصی دستےکیا کردار ادا کریں گے، تاہم انہوں نے کہا کہ ان کا نیویارک کا دورہ منسوخ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یتن یاہوکا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب نیویارک کے میئر ظہران ممدانی ان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں اور ذرائع ابلاغ میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی جانب سے ان کے خلاف جاری وارنٹ کا ذکر ہو رہا ہے۔

دی اکانومسٹ اور یوگووکے ایک حالیہ سروے میں پوچھا گیا کہ نیتن یاہو کو نیویارک آمد پر آئی سی سی کے وارنٹ کے تحت گرفتار کیا جانا چاہیے یا نہیں؟ اس پر 49 فیصد امریکی بالغ افرادکا خیال تھا کہ انہیں گرفتار کیا جانا چاہیے، جب کہ 27 فیصد نے مخالفت کی اور 23 فیصد غیر یقینی کا شکار تھے۔

نیتن یاہو نے ممدانی پر یہودیوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینےکا الزام عائد کیا اورکہا کہ وہ نیویارک کے شہریوں کو شہرکی یہودی آبادی کے خلاف کرنےکی کوشش کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیراعظم نے آئی سی سی کےگرفتاری وارنٹ کو بھی مسترد کرتے ہوئے عدالت کو بدعنوان اور برائی پر مبنی ادارہ قرار دیا اور کہا کہ آئی سی سی کی کارروائیاں مستقبل میں امریکی حکام اور فوجیوں کے خلاف بھی استعمال کی جاسکتی ہیں۔

نیتن یاہو  نے ایران کو خبردار کیا کہ اگر اس نے اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے زبردست طاقت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *