Daily Shujaat Quetta
June 26, 2026
🌤 Quetta,pk --°
تازہ خبریں
ایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکنایران جنگ میں اللہ نے پاکستان سے کام لیا، دنیا ہمیں پیس میکر کے نام سے جانتی ہے: اسحاق ڈارملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس اور مجالس کا انعقادنیتن یاہو کی مشکلات میں مزید اضافہ، ٹرمپ امریکا ایران ڈیل کو اسرائیلی مؤقف پر ترجیح دینے لگےامریکا کا ایرانی پاسدارانِ انقلاب کیساتھ براہ راست رابطے کا فیصلہایپل کے چیف ایگزیکٹو کا آئی فونز کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہکیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟میٹا نے فیس بک میں بہت بڑی تبدیلیاں کر دیںجی میل میں اے آئی سمریز کا فیچر دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارفگوگل ارتھ کی خفیہ فلائٹ سمولیٹر گیم اب تمام صارفین کو مفت دستیابانسٹا گرام میں اب ہر فوٹو یا ویڈیو پوسٹ میں کیپشن تحریر کرنا ممکن

ریموٹ کنٹرول میں لگے سیل ٹھیک ہیں یا نہیں، یہ جاننے کا آسان طریقہ جانیں

گھر میں متعدد اشیا کے لیے جیسے ٹیلیویژن یا ائیرکنڈیشنر کے  ریموٹ کنٹرول کے لیے سیل  کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ وال کلاک، کھلونے اور متعدد اشیاکے لیے بھی ان بیٹریوں کی ضرورت پڑتی ہے۔

مگر اکثر جب ریموٹ صحیح کام نہ کر رہا ہو تو اس میں لگے  سیل کو پھینک کر نیا  لگا دیا جاتا ہے، مگر کیا آپ صحیح سیل خراب سمجھ کر تو نہیں پھینک رہے؟

درحقیقت سیل خریدتے ہوئے اگر ایک معمولی ٹیسٹ کرلیا جائے تو آپ جان سکتے ہیں کہ وہ کس حد تک ٹھیک ہے جبکہ گھر میں بھی اس طریقے کو آزما کر بظاہر خراب بیٹری کی کنڈیشن جانی جاسکتی ہے۔

مگر آپ کیسے جانیں گے کہ کس سیل یا بیٹری میں ابھی بھی زندگی باقی ہے؟

ویسے تو پروفیشنل افراد اس کے لیے بیٹری ٹیسٹرز اور والٹ میٹرز کی مدد لیتے ہیں جو کہ درست ریڈنگ بتاتے ہیں، تاہم یہ ڈیوائسز ہر ایک کے پاسط نہیں ہوتیں۔

تو ایسی صورت میں کیا کرنا چاہئے؟

9 والٹ کی بیٹری کی زندگی کے بارے میں آپ اپنی زبان سے مدد لے سکتے ہیں، بس اس کے ٹرمینل کو زبان سے چھو کر دیکھیں۔

اگر آپ کو ہلکا سا جھٹکا لگے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ بیٹری ابھی بھی ٹھیک ہے، تاہم یہ طریقہ کار صرف 9 والٹ سیل پر ہی کام کرتا ہے، دیگر پر نہیں۔

تو دیگر کے لیے ایک آسان طریقہ ہے کہ  زمین پر ان کے نچلے سپاٹ سلور سطح کو فرش سے ذرا اونچائی سے ٹکرائیں۔

نئے الکلائن سیل کبھی بھی زمین سے ٹکرا کر اوپر نہیں اچھلیں گے۔

یہ طریقہ کار ڈبل اے، ٹرپل اے اور 9 والٹ بیٹریوں کی زندگی جاننے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

سیل جتنا مردہ ہوگا وہ زمین سے ٹکرا کر اتنا ہی زیادہ اچھلے گا۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ان بیٹریوں کے اندر زنک میٹل زنک آکسائیڈ میں تبدیل ہوکر بجلی فراہم کرتا ہے۔

تو جب بیٹری نئی ہوتی ہے تو زنک میٹل سختی سے پیک ہوتا ہے اور گرنے پر اچھلتا نہیں،مگر زنک آکسائیڈ ایسے پل بناتی ہے جو اسپرنگ کی طرح کام کرتے ہیں، جس کے نتیجے میں جان جتنی کم ہوتی جائے گی، بیٹری اتنی زیادہ اچھلنے لگے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

adminshuja

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *