کوئٹہ ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسیشن پاکستان کے سابق صدر سینٹر(ر)امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد پاکستانی قیادت تک اپنا موقف پیش کرکے واپس روانہ ھوگیا اعتماد سازی اور خوشگوار تعلق کو استوار کرتے ہوئے آئندہ مثبت روابط و رد عمل پر باہمی تعاون پر اتفاق کیا امریکی صدر نے ایک ٹویٹ کے ذریعے اپنے مذاکراتی وفد کے غیر مفید دورہ پاکستان کو منسوخ کردیا مگر جنگ بندی کو جاری رکھنے کے اعلان کے ساتھ مذاکرات کے تسلسل کو بھی قائم رکھا اس صورتحال میں پاکستان فریقین اور دوستوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔
اس سفارتی عمل میں پاکستان کو بین الاقوامی ش±ہرت ملی ایک قابل اعتماد دوستوں کا ایک نیا دائرہ کار استوار کیا ت±رکی و پاکستان و سعودی و قطر اور مصر جس نے خلیج کے اندر خلیج کونسل کو بالائے طاق رکھا OIC کی غیر موثر وجود کو تاریخ کے س±پرد کردیا اور یوں پاکستان تنھا اس عرصے و معرکے میں سربلند ہوا اب ایرانی و امریکی زمینی نہیں سمندری جنگ کرکے ایران کی معیشت اور امریکہ کی عزت اور عربوں کی دولت و باقی ممالک کی عاقبت خراب ھوگی الحمدوللہ پاکستان س±رخرو ہوا سب سے پہلے پاکستان۔

Leave a Reply